ابنا: اطلاعات کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے آج اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ شمالی کوریا میں چین کا سفارت خانہ بدستور کام کرتا رہےگا شمالی کوریا سے کہا ہے کہ وہ ملک میں چینی سفارت کاروں، شہریوں اور چینی سرمائے کے تحفظ کی ضمانت دے۔واضح رہے کہ شمالی کوریا اعلان کرچکا ہے کہ وہ10 اپریل کے بعد شمالی کوریا میں مختلف ممالک کے سفارت کاروں کی سیکورٹی کی گارنٹی نہیں دے سکتا۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے روس اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک سے کہا ہے کہ وہ 10 اپریل کے بعد دارالحکومت پیونگ یانگ میں ان کے سفارت خانوں کی سیکورٹی کی گارنٹی نہیں دے سکتا۔شمالی کوریا کی طرف سے مختلف ممالک کو خط بھیج کر اپنے اپنے سفارت خانوں کو خالی کرنے کے لئے بھی کہہ دیا گيا ہے۔شمالی کوریا نے جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقوں کی وجہ سے کشیدگی پیدا ہونے کو ناگزیر قراردیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
6 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 406780
جزیرہ نمائے کوریا میں کشیدگي کے باوجود چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ شمالی کوریا میں اپنا سفارت خانہ بند نہیں کرے گا۔